ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے’’ گھر گھر کانگریس ‘‘مہم کا آغاز

بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے’’ گھر گھر کانگریس ‘‘مہم کا آغاز

Thu, 02 Nov 2017 20:51:10    S.O. News Service

بھٹکل:2/ نومبر (ایس اؤنیوز) بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے ’’گھر گھر کانگریس ‘‘یاترا کا تعلقہ کے کترے دیہات سے آغاز ہوا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہاکہ گذشتہ 5برسوں میں بے شمار ترقی جات کام انجام دئیے گئے ہیں اور مزید جہاں ضرورت ہے وہاں بھی کام کیا جائے گا۔

رکن اسمبلی نے کہاکہ ریاست میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت میں کانگریس حکومت عوامی فائدے کے کئی منصوبوں کو جاری کیا ہے ۔ انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو حکومت نے پوراکیاہے ۔ کانگریس حکومت غریب، پسماندہ ، اقلیتوں سمیت تمام طبقات کے لئے منصوبہ جات جاری کرتے ہوئے اس کو عملی طورپر نافذ کیا ہے ۔ بھٹکل ۔ ہوناور ودھان سبھا حلقہ کی نگراں کار ڈاکٹر نندنی کاگوڈ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ریاست میں دوبارہ کانگریس حکومت بنائے۔ اس موقع پر بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، سومیا گونڈ، نارائن ہیبار، شری کنٹھ ہیبار، کے جے نائک، شیوانندہیبار، سبرامنیا شٹی وغیرہ موجود تھے۔

مہلوک لوکیش کے گھر رکن اسمبلی کی ملاقات : گذشتہ ماہ شہر کے کارگدے میں زیرتعمیر عمارت کاکام کرتے ہوئے چھت گرنے سے جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوئے ماروکیری کوٹکھنڈ کے لوکیش ماستا گونڈ کے گھر رکن اسمبلی منکال وئیدیانے ملاقات کرتےہوئے خاندان والوں کا پرسہ کرتے ہوئے انہیں معاشی تعاون دیا۔

1-bkl-04-lokesh_1.jpg

گاؤ ں کے ذمہ داروں نے  رکن اسمبلی کو واقعہ  کی جانکاری دیتے ہوئے لوکیش گونڈ کے خاندان کی خستہ حالت کو بیان کیا ۔ رکن اسمبلی نے ریاستی حکومت کی طرف سے خصوصی معاملے کے تحت وزیر اعلیٰ فنڈ سے بھی معاوضہ دلانے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر موہن گونڈ، رام گونڈ، کے جے نائک، کانگریس بلاک صدر وٹھل نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: